منگلورو 4 / ستمبر (ایس او نیوز) منگلورو کے سورتکل میں ایک نوجوان کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والی ٹولی کے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا جن کی شناخت پرشانت (28 سال)، دھن راج (23 سال) اور یجنیش (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ یہ تمام ملزمین کلاورو نامی علاقے کے رہنے والے ہیں ۔
بتایا جاتا ہے کہ 31 اگست کو گنٹے ریاض نامی شخص پر سورتکل پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا ۔ 3 ستمبر کو سورتکل پولیس کلاور میں پیس میٹنگ منعقد کی تھی ۔ اس کیس میں ملزم بنائے افراد نے عبدالصفوان نامی نوجوان اس معاملے پر بات چیت کے لئے بلایا ۔ شام 7.30 بجے کے قریب جب عبدالصفوان بائک پر اپنے دوست محمد صفوان کے ساتھ کلاورو بس اسٹینڈ کے پاس سے گزر رہا تھا تو ملزم پرشانت اور دھن راج عبدالصفوان کا راستہ روکا اور گالیاں بکنے لگے ۔ پھر دھن راج نے عبدالصفوان پر خنجر سے حملہ کیا جبکہ گنیش اور یجنیش نے عبدالصفوان کے ہاتھ اور پیٹھ پر چاقو گھونپ دیا ۔
جب محمد صفوان اپنے دوست کو بچانے کے لئے آگے بڑھا تو پونیت ، بابو، گنیش ، پردیپ اور دیگر افراد نے اسے روکا اور اس پر بھی حملہ کر دیا ۔ جب بھیڑ جمع ہونے لگی تو ملزمین خطرناک نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے موقع پر سے فرار ہوگئے ۔
اس معاملے میں پرشانت ، یجنیش اور دھن راج کے خلاف سورتکل پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔